25 دسمبر، 2023، 12:59 PM

طالبان مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے، ایرانی وزیر خارجہ

طالبان مسائل حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کرے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ نے طالبان کے وزیر خارجہ پر زور دیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سرحد، پانی اور دیگر مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات کریں۔

ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے تہران میں طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور فلسطین کے موضوع پر تہران کانفرنس میں شرکت پر افغان وفد کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران فلسطین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ کے عوام کی بین الاقوامی سطح پر حمایت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے تعلقات کو اہم قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان مسائل بشمول سرحد، پانی وغیرہ کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور امید ظاہر کی کہ طالبان حکام اس شعبے میں موجودہ مسائل کے حل کے لیے عملی طور پر تعاون کریں گے۔

ملاقات کے دوران امیر متقی نے فلسطینی کی حمایت اور اسرائیل کے مزاحمت جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اس حوالے سے بہترین اقدامات کیے ہیں۔

انہوں نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے ایران اور افغانستان کے درمیان پانی، سرحد، تجارت اور عدالتی اور قونصلر امور میں تعاون سمیت تمام شعبوں میں رابطے جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

News ID 1920831

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha